حیدرآباد۔21۔اپریل(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ضلع پرکاشم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلگو دیشم پر شدید تنقید کی۔انہوں نے عوام سے کہا کہ چندرا
بابو نائیڈو جھوٹے اور نا قابل عمل وعدوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر چندرا بابو نائیڈو اپنے دور حکومت میں کیو ترقیاتی کاموں کو انجام نہیں دی۔انہوں نے عوام سے چندرا بابو نائیڈو کے سامنے اس سوال کو پیش کرنے کی اپیل کی۔